بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو کوئٹہ میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ پولیس نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی رہنماؤں کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر داؤد شاہ کاکڑ سبی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے کہ سریاب کسٹم کے قریب انہیں گرفتار کرکے کینٹ تھانے کوئٹہ منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker