انٹرنیشنلتازہ ترین

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی فلسطینیوں کے قتلِ عام پر رو پڑے

امن کا نوبیل انعام جیتنے والے جاپان کے توشیوکی میماکی فلسطینیوں کے قتل عام پر رو پڑے ۔

جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو کی جانب سے اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی نوبیل انعام جیتنے کے بعد اپنی گفتگو میں بولے کہ غزہ کو ہر حال میں جنگ جیتنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا حیران ہوں کہ غزہ اور اسرائیل کی جنگ بندی کے لیے کام کرنے والوں کے بجائے ہمیں نوبیل انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

اشکبار آنکھوں کے ساتھ توشیوکی نے کہا کہ غزہ میں بچوں کی خون آلود تصاویر دیکھ کر جاپان کے 80 سال پرانے منظر کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں، جب ایٹمی حملے میں بچوں سے ان کے ماں باپ کو چھین لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اینٹی نیوکلیئر مہم چلانے والے توشیوکی میماکی امن کے نوبیل انعام کے حق دار قرار پائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker