بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 3 مزید پولیو کیسز رپورٹ

بلوچستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 3 نئے کیسز پولیو کیسز سامنے آگئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 60 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، پشین سے 18 ماہ جبکہ چمن میں 9 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہو گیا۔ رواں برس صوبے میں پولیو وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 20 تک جا پہنچی۔

محکمہ انسداد پولیو حکام کے کہتے ہیں پولیو وائرس کے پھیلاو کی سب سے بڑی وجہ انکاری والدین ہے۔ پولیوکے تیزی سے پھیلنے کی ایک اور وجہ جعلی مارکنگ ہے جس کا مطلب ویکسنیٹر کی جانب سے بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے بغیر نشان لگا دیا جاتا ہے۔

محکمہ انسداد پولیوکے مطابق اس وقت صوبے کے 5 ہزار انکاری والدین کو پولیو مہم کے دائرے میں لانے کے لئے اقدامات جاری ہیں جبکہ جعلی مارکنگ کے مرتکب 70 سے زاہد پولیو سرکرز کو برطرف کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker