بلوچستانتازہ ترین

پشین، سیکورٹی فورسزکیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، دو فرار

ضلع پشین کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ میں فائرنگ کا تبادلہ مبینہ خودکش حملہ آورنے خود کو کو دھماکے سے اڑادیا ، تین افراد ہلاک ، دو فرار ہوگئے ۔ سیکورٹی فورسز حکام کے مطابق منگل کو سیکورٹی فورسز کو ضلع پشین کی تحصیل برشور میں پاک افغان سرحدی علاقے سبورہ کے مقام پر ایک مشکوک گاڑی میں سوار پانچ مبینہ افراد کے داخلے کی اطلاع ملی جس پر سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کاآغاز کیا تو مبینہ افراد نے فورسز اور مقامی آبادی پر فائرنگ شروع کردی ۔اس دوران ایک مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں و ہ اور اسکا ایک ساتھی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور حملہ آور کو فورسز اور مقامی افراد نے فائرنگ کرکے تبادلے میں ہلاک کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مبینہ کے دو ساتھیوں موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker