بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ: ہزارہ ٹاون سے گرفتار پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

کوئٹہ: ہزارہ ٹاﺅن سے گرفتار پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور
کوئٹہ : بروری پولیس نے گزشتہ دنوں ہزارہ ٹاﺅن سے گرفتار پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے ایس ایچ او بروری محمود خروٹی نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاون سے گرفتار پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں ملزمان کو جوڈیشل 12 کی عدالت میں پیش کیا گیاملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی نجی سیل سے بازیاب نوجوانوں کے بیانات بھی ریکارڈ کرلئے گئے ملزمان کو 3 روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
مذکورہ گاڑی کو ملزمان کارروائی کیلئے استعمال کرتے تھے پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان پر نجی سیل قائم اور نوجوانوں کو قید میں رکھنے کا الزام ہے چند روز قبل ہم نے کارروائی کرتے ہوئے نجی سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker