تازہ ترینانٹرنیشنل

کیلی فورنیا کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، ہزاروں افراد بے گھر

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحلی شہر ملیبو میں 3 دن قبل جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل پھیل رہی ہے جس نے اب تک 4 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جب کہ آتشزدگی سے6 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور کچھ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 2 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker