تازہ ترینپاکستان

آج پاکستان میں سال کی طویل ترین رات ہو گی

آج پاکستان میں سال کی طویل ترین رات ہو گی۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زمین کے شمالی نصف کرہ کے علاقے میں آج طویل ترین رات ہوگی، پاکستان بھی شمالی نصف کرہ میں آتا ہے۔

ترجمان کے مطابق 21 دسمبر کو عام طور پر سرمائی سالسٹیس کہا جاتا ہے، اس روز طلوع اور غروب آفتاب کے درمیان دن کی روشنی کا سب سے کم دورانیہ ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتاہے اور 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوجاتا ہے، اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہوجائے گا، اور 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker