تازہ ترینپاکستان

میزائل پروگرام پر امریکی الزامات: پاکستان اپنے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے میزائل پروگرام پر امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر کے بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی میزائل صلاحیتوں اور ڈلیوری سسٹم پر سینئر امریکی عہدیدار کی جانب سے تھنک ٹینک میں دیا گیا بیان بے بنیاد، غیر منطقی اور تاریخ سے لاعلمی پر مبنی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ 1954 سے پاکستان اور امریکا کے مثبت اور وسیع تعلقات رہے ہیں، بغیر ثبوت حالیہ الزامات دوطرفہ تعلقات کےلیے معاون ثابت نہیں ہوسکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کبھی کسی بھی شکل میں امریکا کے لیے برے ارادے کا مظاہرہ نہیں کیا، اسٹریٹجک صلاحیتیں دفاع اور جنوبی ایشیا میں امن کے تحفظ کے لیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے قابل بھروسہ کم از کم دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، پاکستان خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 2012 سے امریکی عہدیداروں نے اس موضوع پر بات کرنا شروع کی، پاکستان کی مختلف حکومتوں، قیادت اور عہدیداروں نے وقتاً فوقتاً ان غلط فہمیوں کو دور کرنےکی کوشش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker