تازہ ترینپاکستان

پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔

ٹانک اور کشمور سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ٹانک سے پولیو کا چوتھا اور کشمور سے دوسرا کیس سامنے آیا ہے۔

رواں سال بلوچستان سے27 ، خیبرپختونخوا سے 19 اور سندھ سے19 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker