انٹرنیشنل

ایران میں فوجی اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کردی، 5 فوجی ہلاک

ایرانی فوج کے اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایران کے صوبے کرمان میں فوجی اڈے پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت اہلکار اپنے بیریکوں میں آرام کررہے تھے، تاحال واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ کے بعد اہلکار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کرمان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، ان دھماکوں کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

اس سے قبل 2022 میں ایک فوجی نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں دوسرے فوجی اور تین پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker