انٹرنیشنل

محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار سے زائد گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 340 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی جی مانیٹرنگ نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی سمری سیکرٹری تعلیم سندھ کو بھجوادی۔

ڈی جی مانیٹرنگ کی سمری کے مطابق جن گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی گئی وہ تمام اساتذہ اور ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور ان میں ایسے بھی ملازمین ہیں جو ریٹائرمنٹ کے باوجود تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔

سمری میں درخواست کی گئی کہ ایسے تمام گھوسٹ ملازمین کی آئی ڈیز اور تنخواہیں بند کی جائیں اور گھوسٹ اساتذہ کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ نے سمری منظوری کے لیے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کو بھجوادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker