پاکستانتازہ ترین

این اے 130 سے نواز شریف کے کاغذات کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

عام انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا گیا ہے اور الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

اپیل کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker