پاکستانتازہ ترین

دادو : رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ سے دو اہلکار زخمی

دادو میں ہیتم جتوئی پھاٹک کےمقام پر رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی دادو شبیر سیٹھار کے مطابق فائرنگ سے رینجرز کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ رینجرز کے زخمی اہلکاروں لانس نائیک شریف اور ڈرائیور عثمان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker