پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز الٰہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی، پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چوہدری پرویز الٰہی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker