پاکستانتازہ ترین

باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا، جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق باجوڑ کے علاقے برکمر میں خیر اللہ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔

دھماکے میں پی کے 19 سے جے یو آئی کے امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے۔

ڈی پی او نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker