پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت نے ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری دیدی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور چیئرمین اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل منظوری دے دی گئی، جسٹس بابر ستار اور سردار اعجاز اسحاق خان اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کے ممبران ہوں گے۔صدر مملکت نے ٹربیونل کی تشکیل نو کی منظوری اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل ایکٹ 2016 کے سیکشن 3 کے تحت دی، صدر مملکت نے اسلام آباد ماتحت عدالتی سروس ٹربیونل کی تشکیلِ نو نگران وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker