پاکستانتازہ ترین

حبا نااہل قرار، فواد چوہدری کےکاغذات نامزدگی کی منظوری کا حکمنامہ واپس

راولپنڈی: الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبافواد کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراضات درست قرار دے دیے۔

الیکشن ٹریبونل نے ‏حبا فوادکو جہلم کے صوبائی حلقے سے نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل میں پیش کیےگئے ریکارڈ کے مطابق ‏حبا فواد نے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس چھپائے۔

‏ایف آئی اے نے غیر ملکی دوروں اور اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا۔

اس موقع پر ٹریبونل نے ‏حبا فواد کےکاغذات مسترد اور نااہل ہونے پر ان کے خاوند فواد چوہدری کو بھی طلب کرلیا اور ان سے این اے 60 اور 61 سے منظورکاغذات کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہےکہ ‏فواد چوہدری نےکاغذات میں اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے،کیوں نہ فواد چوہدری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker