پاکستانتازہ ترین

ہری پور میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

ہری پور میں تیز رفتار کوچ مسافر وین سے ٹکرا گئی، خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ہری پور پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہزارہ موٹر وے پر کھڑی کنسٹرکشن مشین کے باعث پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ کنسٹرکشن مشین کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر مانسہرہ سے کراچی جانے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی۔

پولیس نے مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کوچ کے نیچے مزید افراد دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر ہری پور منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker