پاکستانتازہ ترین

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں وکیل کے لباس میں آنیوالے ملزم کی فائرنگ ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید ، 3 زخمی

پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی ۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش اور تین زخمیوں کو اسپتال لایا گیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے مخصوص لباس، کالے کوٹ پینٹ میں سیشن کورٹ آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker