پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں فائرنگ، جے یو آئی کے امیدوار مولانا ریحان زخمی

راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مولانا ریحان جمیل زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کی حدود میں این اے 46 سے جے یو آئی کے امیدوار مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا ریحان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں گاڑی کے قریب بم دھماکا کیا گیا تھا جس میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ محفوظ رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker