پاکستانتازہ ترین

کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کےقریب حادثہ پیش آیا۔

کراچی سے مسافروں کو لے کر جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ پڈعیدن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق کوٹ لالو کے قریب شالیمار ایکسپریس کی نیچے والی ٹرالی ٹریک پر گرگئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا اور ٹرین کو فوری روک دیا گیا جب کہ خرابی کا شکار بوگیوں کو شالیمار ایکسپریس سے لگا کر روانہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker