پاکستانتازہ ترین

بلےکے انتخابی نشان کیلئے ایک اور سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: بلےکے انتخابی نشان کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلےکا انتخابی نشان مانگ لیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔

ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کا ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ ہے۔

اس سے قبل ایک اور سیاسی جماعت ہم عوام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن سے بلےکا انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker