پاکستانتازہ ترین

سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن میں بڑی تبدیلی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد جسٹس منصور علی شاہ کو جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے مستعفی ہونے کے بعد اب سپریم کورٹ میں خالی اسامیوں کی تعداد تین ہوگئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی چیف جسٹس پاکستان قاضی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کرے گا۔ جسٹس منصور علی شاہ دو سال تین ماہ کے بجائے تین سال ایک ماہ تک چیف جسٹس پاکستان کے منصب پر فائز رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker