پاکستانتازہ ترین

کوئی بھی مجھے خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا: پرویز خٹک

سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے کوئی بھی خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا

چارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان پر سیاسی گولہ باری کی۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈاکوؤں کی وجہ سے ہم ڈوب گئے، یہ چور اور غریبوں کے دشمن ہیں، تحریک انصاف جیسے ڈاکو کبھی نہيں دیکھے، یہ سب ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں، مجھے معلوم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ کسی کا باپ بھی مجھے وزیراعلیٰ بننے سے نہیں روک سکتا، میں نے 70 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور میں بتا دیتا ہوں کہ ان کے دل پھٹ جائیں گے اور میں وزیراعلیٰ بن جاؤں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker