پاکستانتازہ ترین

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی( سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31جنوری کو ہو گی اور درخواست کی منظوری سے صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker