پاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ جدہ سے کراچی پہنچنے والے 25 اور 28 سالہ مسافروں میں کورونا کے جے این ون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق 28 سالہ مسافر کا تعلق فیصل آباد اور دوسرے 25 سالہ مسافر کا تعلق گلبہار مالاکنڈ سے جو جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہےکہ اب تک بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 17 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک اور 5 مقامی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker