پاکستانتازہ ترین

معیشت کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائیگا: نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی معاشی ٹیم نے مشاورت کی جس میں پارٹی قائد کو پارٹی منشور میں معیشت سےمتعلق کیےگئے وعدوں پربریفنگ دی گئی۔

نواز شریف کا معاشی ماہرین کے ساتھ مشاورتی اجلاس، مہنگائی سے نجات کا منصوبہ بنالیا

ذرائع کےمطابق معاشی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اِظہار کیا جب کہ اس دوران معاشی ٹیم نے بتایا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹرز سے نوجوانواں کے لیے فوری طور پر لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

نواز شریف نے معاشی ٹیم کو مختلف اہداف دے کر مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker