پاکستانتازہ ترین

یو اے ای کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان

متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا اور اب یو اے ای کو ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker