پاکستانتازہ ترین

بلے کا نشان: سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اعلان کیا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی میں جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بے شک لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے ہم نے پٹیشن واپس لےلی ہے مگر پھر بھی بلے کے نشان پر نظرثانی میں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود اپنے انتخابی نشان بلے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی میں جائیں گے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker