پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

کوئٹہ: کچرے کے ڈھیر میں دھماکے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے بچے کچرا چن رہے تھے جب کہ دھماکے سے پل کے قریب موجود ایک ٹریفک پولیس اہلکاربھی زخمی ہوا، مجموعی طور پر دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا بظاہر دیسی ساختہ بم کا معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker