پاکستانتازہ ترین

پولیس نے دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا، کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیاگیا۔

رہنما ن لیگ دانیال عزیز آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بطور آزاد امیدوار شکر گڑھ میں ان کا پہلا انتخابی جلسہ تھا۔

پولیس نے جلسے میں اسٹیج اور کرسیاں اٹھاکر لائٹیں بند کروا دیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق جلسے کیلئے اجازت نامہ نہیں تھا، اس لیے جلسہ روک دیا گیا۔

اس حوالے سے دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ ہم کل اجازت لیکر دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker