پاکستانتازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن، 28 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے طے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 79 پوائنٹس اضافے سے 63282 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 697 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 28 کروڑ 73 لاکھ شیئرز کے سودے طے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 9.32 ارب روپے رہی۔

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 9265 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker