پاکستانتازہ ترین

’ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا‘، پاکستان کا ایران کے ساتھ کشیدگی ختم اور تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

ایران کی جانب سے تناؤ ختم کرنے کی خواہش کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیر خارجہ نے کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی اور کہاکہ ایران حالیہ تناؤ ختم کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے کشیدگی نہیں چاہتا، ہم نہیں چاہتے کہ ایران سے تعلقات خراب ہوں، ایران نے غلط اقدام کیا جس کا جواب دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker