پاکستانتازہ ترین

لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا رونے والوں نے ہم پر دہشتگردی کے پرچے کیے: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مہنگائی سے چھٹکارے کا فارمولا نواز شریف کے پاس ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو لیول پلیئنگ فیلڈ کا رونا رو رہے ہیں انہوں نے ہم پر پرچے کیے اور دہشتگردی کے پرچے کیے جس کیلئے میں آج عدالت آئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے چھٹکارے کا فارمولا نواز شریف کے پاس ہے، نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے نوجوانوں کو روزگار ملا، مہنگائی سے چھٹکارا اور روزگار کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہیں۔

لیگی ترجمان نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلےکو لاڈلا بنانے والے بھی آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سیاسی اتحاد کیا ہے، ہم نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیے، ہمارے سیاسی اتحادیوں کی مرضی ہے وہ جس کو چاہیں ٹکٹ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker