پاکستانتازہ ترین

ملک میں انٹرنیٹ میں تعطل کی وجہ تکنیکی خرابی تھی: پی ٹی اے

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے تعطل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بیان سامنے آگیا۔

پی ٹی اےکی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ تکنیکی خرابی کو درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ ہفتےکی شام کو ملک میں ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین نے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونےکی شکایات کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker