پاکستانتازہ ترین

وفاقی ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات ڈرافٹ تیار

نگران حکومت نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں پنشن اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نئی اصلاحات کے تحت وفاقی حکومت کےملازمین ریٹائرمنٹ سے قبل سروس کےآخری 36ماہ کے دوران حاصل قابل مراعات کے 70فی صد کی بنیاد پر مجموعی پنشن کے حق دار ہوں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا موقف ہے کہ اس فیصلہ سے ان ملازمین میں تشویش پید اہوگی جو سروس کے آ خری سال میں ریٹائر ہوتے ہیں۔ نئی اصلاحات کے تحت قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کیلئے جلد ریٹائرمنٹ پر تین سے دس فی صد تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا موقف ہے کہ بعض ملازمین کی جلد ریٹائرمنٹ کی در خواست جینوئن ہوتی ہےلہذا جر مانہ نہیں لگانا چا ہئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فنا نس ڈویژن کو رائے دی ہے کہ نئی اصلاحات سے سر کاری ملازمین کا مورال گرے گا اس لئے ادائیگی کا بوجھ کم کرنے کیلئے ر یٹائرمنٹ کی عمر 60سے بڑھاکر 62سال کر نے کی تجویز پر غور کیا جا ئے۔

الیکشن کمیشن نےسیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

دیگر اصلاحات کے تحت پنشن میں کوئی بھی اضافہ ریٹائرمنٹ کے وقت طے کی گئی پنشن پر دیا جا ئے گا۔ خاندانی پنشن شریک حیات کی موت اس کے حق دار ہونے کے بعد صرف دس سال کی زیادہ سے زیادہ مدت تک کیلئے اہل خا ندان کے باقی افراد کیلئے قابل عمل ہوگی ۔

شہداء کے کیس میں یہ مدت بیس سال ہو گی۔کوئی بچہ معذور ہو تو یہ پنشن عمر بھر کیلئے ہوگی۔کمیو ٹیشن کیلئے فار مولا 35فیصد اور 65فی صد کی شرح سے تبدیل کرکے 25فی صد اور 75فی صد کردیا جا ئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker