پاکستانتازہ ترین

موجودہ ملکی حالات پر خوش نہیں ، الیکشن لڑنے آیا ہوں ، وزیر اعظم بننے نہیں ، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم بننے نہیں، الیکشن لڑنے کے لیے آیا ہوں۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں 2013 کے بعد آج مانسہرہ آیا ہوں، یہاں کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔ لوگوں کا جوش دیکھ کر اب کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہو گی، ملک کے حالات دیکھ کر خوشی نہیں ہو رہی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 10 سال خیبرپختونخوا میں حکومت کرنے والوں نےکیا کام کیا؟ کیا انہوں نے خیبرپختونخوا کو نیا پاکستان بنایا؟ جو کہتے ہیں کہ نوازشریف نے خیبر پختونخوا میں کیا بنایا وہ موٹروے جا کر دیکھ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کو بہترین صوبہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے ، اگر حکومت مل گئی تو مانسہرہ میں ایئرپورٹ بھی بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker