پاکستانتازہ ترین

بلاول وقت اور مقام کا فیصلہ کریں اور مجھ سے مناظرہ کرلیں: نہال ہاشمی

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت پر ن لیگی رہنما نہال ہاشمی کا بیان سامنے آگیا۔

نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ میں بلاول بھٹو کی مناظرے کی دعوت قبول کرتا ہوں، بلاول خارجی، معاشی اور انتظامی امور پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔

نہال ہاشمی کے مطابق بلاول بھٹو وقت اور مقام کا فیصلہ کریں، حقیقت کا فیصلہ عوام کریں گے۔

نہال ہاشمی کا کہنا ہےکہ بلاول پہلے نواز شریف کے قد تک پہنچ جائیں پھر مکالمےکی خواہش کریں،کیا بلاول کراچی کو لاہور جیسا بنانےکی بات کر سکتے ہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker