پاکستانتازہ ترین

کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے اور نہ ہی اسکول کالج بند کرنیکی ہدایت کی: آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے۔

ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں جب کہ پولیس بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 جنوری کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔

سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں، بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہے۔

بعدازاں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker