پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کی انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست خارج

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی درخواست خارج کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی جس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پختونخوا میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی استدعا کر رکھی تھی۔

پی ٹی آئی کے وکیل معظم علی خان نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ تحریک انصاف کو الیکشن کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں کی جا رہی، ہمیں الیکشن کمیشن، آر اوز، ڈی آر اوز اور بیوروکریسی پر اعتماد نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا موجودہ بیوروکریسی کے زیر انتظام ممکنہ طور پر شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ جوڈیشل لا افسران کی نگرانی میں انتخابات کروائے جائے۔

پشاور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker