پاکستانتازہ ترین

جمائما نے پی ٹی آئی انتخابی مہم کیلئے بیٹےکے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا

برطانوی پروڈیوسر اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے بیٹے کے نام سے بنائے جانے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کیلئے ہمارے بیٹے کے نام سے بنائے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ فالو کرنے والے جعلی ایکس اکاؤنٹ سے متعلق رپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ جمائما گولڈ اسمتھ کے بیٹے قاسم خان کے نام سے چلایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker