پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں قتل کا ملزم دبئی سے واپس پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار

راولپنڈی میں قتل کے ملزم کو دبئی سے واپس پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار کرلیاگیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں دبئی سے واپس آنے والے ایک ملزم محمد عمر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل ہے، ملزم کے خلاف پنجاب کے کینٹ راولپنڈی پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نجی ائیر لائن کی پرواز سے وطن واپس پہنچا تھا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker