پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کردیا: پرویز

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر قوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ایک نہیں سیکڑوں جھوٹ بولے، وہ ہربار نیا جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے اقتدار میں آؤں گا تو ڈالر کی بارش ہوگی لیکن ان کے آتے ہی ڈالر غائب ہونا شروع ہوگئے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا لیکن سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی بیچ کرقوم کا سر شرم سے نیچے کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker