پاکستانتازہ ترین

حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کشمیری شہدا کیلئے 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیارکی جائے گی۔

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker