پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیر لیا تھا، وہ انہیں گمراہ کرتے رہے: علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ منافق بانی پی ٹی آئی کو مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کر گمراہ کرتے رہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو منافقوں نے گھیرے میں لے لیا تھا، یہ لوگ مخلص لوگوں کے بارے میں جھوٹ بول کربانی پی ٹی آئی کو گمراہ کرتے رہے۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ کروانے کے بھی پیسے پکڑتے تھے، جو آج دیکھ رہے ہیں اس کی پیشگوئی تو پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ 24 سال جدوجہد کے بعد یہ تماشا خاموشی سے دیکھ رہا ہوں، صبر اور خاموشی ایک نعمت ہے، خاص طور پر اس وقت جب ہنگامہ برپا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker