سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔
حب میں جلسے سے خطاب میں کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں بہترین جمہوریت نہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ ہی بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آپ اپنے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت ہی بلوچستان کا حل ہے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے پاکستان کے مسائل سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان کے مسائل کا حل اصل جمہوری طاقتوں کے پاس ہے۔ آپ نے جو جماعتیں بنائیں اور جو بنانے جا رہے ہیں وہ پاکستان کے مسائل نہیں سمجھ سکتیں، وررنہ آزما کے دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف جمہوری راستے پر چلتے ہوئے ممکن ہے۔



