پاکستانتازہ ترین

وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا، میاں نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا، کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا۔

این اے 130لاہور میں ن لیگ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ کوئی بتائے مجھے اس محبت ،خلوص کا میں کیسے جواب دوں، کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، ہمارے درمیان ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے فخر اورناز ہے۔

میں نے لوگوں کی خدمت کی جس کے صلے میں آج مجھے یہ محبت مل رہی ہے،اس طرح کا پیار میں کبھی نہیں دیکھا، دل چاہتا ہے آپ پر قربان ہوجاؤں، دل سے کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بے قصور ثابت ہو کر سرخرو ہوا اور مجھے سزا دینے والے ایک ، ایک ہو کر چلے گئے، وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا۔ میرا سوال ہے کہ 8 ماہ بعد جس شخص نے چیف جسٹس بننا تھا، وہ کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا۔

آج وہ تمام کردار جا رہے ہیں اور میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، میں نے خلوص دل سے کوشش کی، آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker