پاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس، ایکشن کمیٹی کا دھرنا جاری

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔

گلگت بلتستان میں حکومت کی جانب سے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن 26 دسمبر 2023 کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد گلگت بلتستان میں ہڑتالوں اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

تاہم عوامی ایکشن کمیٹی آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔

کوآرڈی نیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی کا کہنا ہے کہ دھرنا ایک مطالبے کے لیے نہیں 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے تھا، دیگر مطالبات کی منظوری تک شہر میں مرکزی دھرنا جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker