پاکستانتازہ ترین

8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا: بیرسٹر گوہر کا سائفر کیس فیصلے پر ردعمل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جج صاحب نے اپنی طرف سے سوالات کیے، ہم ان سے کیا توقعات رکھیں، آئین اور قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر کیسز کو چلایا جارہا ہے۔

لائیو: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا

انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان اورپی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہمیں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ پر اعتماد ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیصلے پرکارکنان مشتعل نہ ہوں،کوئی قانون ہاتھ میں نہ لیں، ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن 8 فروری کو سب کا محاسبہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker