پاکستانتازہ ترین

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔

بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی تک کھلے رہیں گے،گرلز اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دوبجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعےکو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح پونے 8 سے دوپہر سوا بارہ تک کھلیں گے، سیکنڈ شفٹ کےاسکول دوپہرساڑھے 12 سےشام 5 بجےتک کھلیں گے۔

جمعےکو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker